میں بڑا بھائی ہوں،عمران چھوٹا بھائی ہے، دونوں کے کارکن ’فرسٹ کزنز‘ ہیں: طاہر القادری

میں بڑا بھائی ہوں،عمران چھوٹا بھائی ہے، دونوں کے کارکن ’فرسٹ کزنز‘ ہیں: ...
میں بڑا بھائی ہوں،عمران چھوٹا بھائی ہے، دونوں کے کارکن ’فرسٹ کزنز‘ ہیں: طاہر القادری
کیپشن: Tahir ul qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے خو دکو عمران خان کا بڑا بھائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے کارکن آپس میں ”فرسٹ“ کزنز ہیں۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکن دو بھائیوں کی اولاد ہیں اور آپس میں فرسٹ کزنز ہیں، ایک بھائی طاہر القادری ہے جو عمر کے اعتبار سے بڑا ہے اور دوسری جانب عمران خان جو عمر کے اعتبار سے چھوٹا ہے لیکن قد کے اعتبار سے بڑا ہے۔ یہ دونوں بھائی ہیں، اور کارکن ان بھائیوں کی اولاد ہیں۔
علامہ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا نیا دور بننے جا رہا ہے، شاہراہ دستور اب شاہراہ انقلاب بنے گی، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن مظاہرہ ہے جو آج انقلاب کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ آج ملک سے سماجی و معاشی استحصال کے خاتمے اور ظلم و جبر سے قوم کے آزاد ہونے کا وقت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -