نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، ہر صورت آئین و جمہوریت کے دفاع کافیصلہ

نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، ہر صورت آئین و جمہوریت کے دفاع کافیصلہ
نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، ہر صورت آئین و جمہوریت کے دفاع کافیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئین اور جمہوریت کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی میں شامل کی گئی دفعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات پر بھی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر صورت آئین و جمہوریت کا دفاع کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں