’تیسری‘ قوت میدان میں آ گئی، 24 سے 48 گھنٹوں میں سیاسی بحران ختم ہونے کا امکان

’تیسری‘ قوت میدان میں آ گئی، 24 سے 48 گھنٹوں میں سیاسی بحران ختم ہونے کا امکان
 ’تیسری‘ قوت میدان میں آ گئی، 24 سے 48 گھنٹوں میں سیاسی بحران ختم ہونے کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل خفیہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور پہلی بار تیسری قوت نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذاکراتی عمل خفیہ طور پر بحال ہو گیا ہے اور گزشتہ چند گھنٹوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں تاہم یہ ملاقاتیں مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی ہیں جس میں پہلی بار غیر سیاسی لوگ بھی شامل ہو گئے ہیں اور اگر دھرنا دینے والی جماعتوں کے سربراہان اور حکومت کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس صورت میں تیسری قوت ضامن کا کردار ادا کرے گی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سیاسی بحران 24 سے 48 گھنٹوں میں ختم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ایک انتہائی اہم اعلان کریں گے لیکن آج عین وقت پر انہوں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خبر ملی ہے کہ مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں۔

مزید : قومی /Headlines