فوج ثالث بن گئی، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی مشترکہ حکمت عملی تیار، اعلان کچھ دیر بعد ہو گا

فوج ثالث بن گئی، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی مشترکہ حکمت عملی تیار، اعلان ...
فوج ثالث بن گئی، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی مشترکہ حکمت عملی تیار، اعلان کچھ دیر بعد ہو گا
کیپشن: Tahir ul qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج حکومت اور احتجاجیوں کے درمیان ثالث بن گئی ہے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو ثالث بننے کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔ عمران خان اور علامہ طاہر القادری نے آرمی چیف کی دعوت قبول کرنے اور بات چیت کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر آرمی چیف نے ثالث بننے کا پیغام بھیجا ہے۔ انقلاب مارچ کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آرمی چیف کے پیغام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے کیا آپ اسے قبول کرتے ہیں؟ جس پر تمام کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر رضامندی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے فارمولا تیار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت مانگا ہے جس کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے اور اگر ہمیں اس فارمولا پر تحفظات ہوئے تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں فوج کے نمائندے باقاعدہ شامل ہوں گے اور جو معاہدہ ہو گا اس پر ضامنوں کے دستخط بھی موجود ہوں گے۔
طاہر القادری کے انقلاب مارچ سے خطاب کے کچھ ہی دیر بعد عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت نے فوج سے مدد طلب کی ہے اور آرمی چیف نے جنرل راحیل شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ آپ نے آج جو بھی اعلان کرنا تھا اسے ملتوی کر دیں اور بات چیت کریں، ہمیں پاکستان کیلئے بات چیت کرنی چاہئے لیکن آپ فکر مت کریں کیونکہ آپ کا کپتان آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔ کل یا تو یہاں آزادی کا جشن منایا جائے گا یا پھر مجھے وہ اعلان کرنا پڑے گا جو اب دوبارہ ملتوی کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -