ملائیشین ائیر لائنز کو بحران کا سامنا
کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیا ایئرلائن کی پرواز MH370 مارچ میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی اور پھر جولائی میں پرواز MH17 کو یوکرین میں میزائل سے مار گریا گیا۔ ان پے درپے حادثوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب مسافر ملائیشیا ایئرلائن سے سفر کرنے سے خوفزدہ ہیں اور زیادہ تر پروازوں میں بڑی تعداد میں سیٹیں خالی ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ اورمیڈیا کئی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن میں سارا سارا جہاز خالی دکھایا گیا ہے۔ اکا دکا مسافروں کے ساتھ پروازیں بھاری مالی نقصان کا باعث بن رہی ہیں اور متعدی فضائی روٹ بن ہوچکے ہیں۔ ایئرلائن کے 20000 ملازمین میں سے 20 فیصد کو ملازمت سے سبکدوش ہونے کے خطرے کا سامنا ہے جبکہ ان 200 ملازمین نے اس ایئرلائن کو چھوڑ دیا ہے۔ اس بات پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے کہ ایئرلائن کا نام ہی تبدیل کردیا جائے اور دیگر ایسی تبدیلیاں بھی کی جاتیں کہ جن سے اس کی حالیہ شناخت تبدیل ہوجائے۔ حالیہ دو حادثوں میں مجموعی طور پر 537 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پرواز MH370 کے ملبے کی تلاش تاحال جاری ہے۔