ڈیرہ اسماعیل خان ڈی پی او کی گارڑی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگر د ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ڈی پی او کی گارڑی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب مسلح افراد کی ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ ڈی پی او محفوظ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پروا میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او ڈیرہ کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ محفوظ رہے ۔جوابی کارروائی میں ولید ائیر نامی دہشت گرد ہلاک اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ہلاک دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر تھا اور ڈیرہ میں 9 اور10 محرم الحرام کے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گزشتہ سال ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے فرار ہوگیا تھا۔
 ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -