بہترین نیند کیلئے آپ کا گھر کس طرح کی جگہ پر واقعہ ہونا چاہیے؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

بہترین نیند کیلئے آپ کا گھر کس طرح کی جگہ پر واقعہ ہونا چاہیے؟ تحقیق میں ...
بہترین نیند کیلئے آپ کا گھر کس طرح کی جگہ پر واقعہ ہونا چاہیے؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرسکون نیند بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ جو لوگ بے خوابی کا شکار ہیں یا ان کی نیند میں سکون نہیں وہ سمندر کی سیر کریں یا کسی پارک میں واک کریں۔ اپنی نئی تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے سمندر، پارک، جنگلات اور دیگر قدرتی مظاہر کے قریب رہنے سے انسان بچوں کی طرح پرسکون نیند سوتا ہے۔ برطانوی ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پرسکون نیند نہ ہونے کی وجہ سے انسان شوگر، موٹاپے، امراضِ قلب و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ بے خوابی کی کیفیت انسان کی دماغی صحت پر بھی برے اثرات مرتب کرتی ہے۔
اپنی تحقیق کے لیے ماہرین نے 2لاکھ 50ہزار افراد کی نیند اور ان کے گھروں کے اردگرد کے ماحول کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ جن لوگوں کے گھر سرسبزوشاداب علاقوں میں تھے یا ساحل سمندر کے قریب تھے وہ انتہائی پرسکون نیند سوتے تھے۔دوسری طرف گنجان آباد شہری آبادیوں میں رہنے والے افراد میں سے بعض بے خوابی کا شکار تھے اور اکثر کی نیند بے سکون تھی۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ قدرتی ماحول عمر رسیدہ افراد پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوتا ہے اور جو بڑی عمر کے لوگ فطری مناظر کے قریب رہتے ہیں وہ بچوں کی طرح پرسکون نیند سوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -