ریٹائر نہیں ہوں گا، عامر خان نے بیگم کا مشورہ مسترد کردیا

ریٹائر نہیں ہوں گا، عامر خان نے بیگم کا مشورہ مسترد کردیا
ریٹائر نہیں ہوں گا، عامر خان نے بیگم کا مشورہ مسترد کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہلیہ کا مشورہ مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میرا فی الحال ایسا کوئی اور ارادہ نہیں، رنگ میں اتر کر حریفوں کو زیر کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، دوسری ان کی بیگم فریال نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد عامر کے تحفظ کا احساس شدت اختیار کرگیا ہے، اسی لئے میں چاہتی ہوں کہ وہ اب باکسنگ کو خیرباد کہہ دیں۔ تفصیلت کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان ان دنوں کراچی آئے ہوئے ہیں.

انہوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹ کپتان وسیم اکرم، سعید انور و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے استفسار ہواتو جواب دیا کہ میں باکسنگ کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، ایسا فیصلہ کرنے میں وقت درکار ہوگا۔ قبل ازیں ان کی اہلیہ فریال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد عامر کے تحفظ کا احساس شدت اختیار کرگیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ وہ اب باکسنگ کے بجائے اہل خانہ کو زیادہ وقت دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں محض مشورہ دے سکتی ہوں، حتمی فیصلہ عامر خان کو خود کرنا ہوگا۔ دریں اثنا سٹار باکسر نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والی محبت میرے لئے اثاثہ ہے، میں پاکستان میں چھپے باکسنگ ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہتا ہوں، میری خواہش ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دے کر اپنی طرح چیمپیئن بناﺅں۔

مزید :

کھیل -