فیس بک پر 5لاکھ اکاﺅنٹ استعمال کرنے والا شخص

فیس بک پر 5لاکھ اکاﺅنٹ استعمال کرنے والا شخص
فیس بک پر 5لاکھ اکاﺅنٹ استعمال کرنے والا شخص

  

نیویارک(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں اس وقت متعدد افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کررہے ہیں جن میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک سے زائد ناموں سے فرضی اکاﺅنٹ بنارکھے ہیں مگر حال ہی میں امریکہ میں ایک شخص کو فیس بک پر ایک دو نہیں بلکہ اکٹھے 5 لاکھ اکاﺅنٹ بنانے اور انہیں استعمال کرنے پر 3 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سین فورڈ والس نامی شخص گزشتہ کئی برس سے سوشل میڈیا کو دھوکہ دہی کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور اسی باعث 2009 میں عدالت کی جانب سے ان پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سین فورڈ نے 2011 میں عدالتی احکامات کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس بک پر جعلی اکاوَنٹس استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -