رشید گوڈیل کے ڈرائیور کو دونوں گولیاں گاڑی کے اندر سے لگیں:فرانزک رپورٹ
کراچی(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے زخمی رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی کے فرانزک معائنے کے بعد رپورٹ مکمل کرلی گئی ، فرانزک رپورٹ میں واضح طورپرکہاگیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈرائیورمتین کولگنے والی دونوں گولیاں گاڑی کے اندرہی لگیں اوراسے باہرسے نشانہ نہیں بنایاگیا،گاڑی پرمجموعی طورپر8 گولیاں لگیں جبکہ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ تمام گولیاں گاڑی کے بائیں جانب سے فائرکی گئی ہیں،رپورٹ مکمل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد تحقیقاتی ٹیموں نے رپورٹ کی مدد سے تحقیقات کا آغازکردیاہے۔