اگر آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ ...
اگر آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی بہنوں کو ہمیشہ ایک شکوہ رہتا ہے کہ ان کی چھوٹی بہنیں ماں باپ کی لاڈلی ہوتی ہیں، مائیں ہمیشہ بڑی بیٹیوں کو کچن میں مصروف رکھتی ہیں جبکہ چھوٹی بیٹیاں مرضی کی مالک ہوتی ہیں۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ پڑھنے کے بعد بڑی بہنوں کو ایک اور شکوہ پیدا ہو جائے گا اور شاید وہ اپنی چھوٹی بہنوں سے حسد میں مبتلا ہو جائیں۔ اس نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بڑی بہنوں میں موٹاپے کے چانس بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ بعد میں پیدا ہونے والی لڑکیاں سلم اور سمارٹ ہوتی ہیں۔

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بہنوں کے 13ہزار 400جوڑوں کی صحت کے متعلق مختلف ہسپتالوں سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس سے پتا چلا کہ پہلے پیدا ہونے والی بہنوں میں چھوٹی بہنوں کی نسبت زیادہ وزن ہونے کے 29فیصد اور موٹاپے کا شکار ہونے کے 40فیصد چانس زیادہ ہوتے ہیں۔اس سے ملتی جلتی ایک اور ریسرچ میں مردوں کے حوالے سے بھی یہی بتایا گیا ہے کہ چھوٹے بھائیوں کی نسبت بڑے بھائیوں میں موٹاپے کا شکار ہونے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -