دنیا کا انوکھا ترین ٹی وی ریموٹ کنٹرول متعارف، خصوصیات ناقابل یقین

دنیا کا انوکھا ترین ٹی وی ریموٹ کنٹرول متعارف، خصوصیات ناقابل یقین
دنیا کا انوکھا ترین ٹی وی ریموٹ کنٹرول متعارف، خصوصیات ناقابل یقین

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)اب آپ اپنے ٹی وی کو گھر کے کسی بھی کمرے میں بیٹھ کر کنٹرول کر سکتے ہیں اور اس کی آواز سن سکتے ہیں۔ سونی الیکٹرونکس نے ایک منفرد قسم کی ڈیوائس متعارف کروا دی ہے جو بنیادی طور پر ایک وائرلیس سپیکر اور ریموٹ کنٹرول پر مبنی ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے گھر کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر نہ صرف اپنے ٹی وی کی آواز سنی جا سکتی ہے بلکہ اس کے چینل بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں یا آواز کم اور زیادہ کی جا سکتی ہے۔

یہ ڈیوائس179ملی میٹر لمبی، 28ملی میٹر چوڑی ہے جبکہ اس کا وزن 440گرام ہے۔ اس ڈیوائس کی بیٹری لائف 16گھنٹے ہے۔سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ڈیوائس اس لیے بنائی ہے کہ لوگ اپنے بیڈ روم یا واش روم میں بھی ٹی وی کی آواز سن سکیں اور اس کو کنٹرول کر سکیں۔ یہ ڈیوائس ابتدائی طور پر 170ڈالر(تقریباًساڑھے 17ہزار روپے)میں جاپان میں متعارف کروا دی گئی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ اس کی پیداوار میں اضافہ کرر ہے ہیں جس کے بعد یہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -