گوگل چاہتا ہے کہ آپ اس کا نام استعمال نہ کریں، عجیب وغریب خواہش کی وجہ بھی بے حد دلچسپ

گوگل چاہتا ہے کہ آپ اس کا نام استعمال نہ کریں، عجیب وغریب خواہش کی وجہ بھی بے ...
گوگل چاہتا ہے کہ آپ اس کا نام استعمال نہ کریں، عجیب وغریب خواہش کی وجہ بھی بے حد دلچسپ

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر معلومات کی تلاش کیلئے گوگل سرچ انجن سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اسی لئے لوگوں نے ویب پر معلومات تلاش کرنے کے عمل کو ’گوگل کرنا‘ (to google, or googling)کہنا شروع کردیا ہے، مگر گوگل کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی۔

گوگل کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر آپ اس کے سرچ انجن Google کو سرچ کیلئے استعمال کریں تو صرف اسی صورت میں Google کا لفظ بطور فعل (Verb) استعمال کریں۔ مثلاً اگر آپ سرچ کیلئے کوئی دوسرا سرچ انجن استعمال کرتے ہیں تو یہ مت کہیں کہ ’’میں نے یہ معلومات گوگل کیں‘‘ یا ’’آپ فلاں چیز کو گوگل کرلیں‘‘ جبکہ آپ کوئی اور سرچ انجن استعمال کررہے ہوں۔

اگرچہ بعض حلقوں نے گوگل کی اس ضد کو پسند نہیں کیا لیکن کئی حلقوں کی طرف سے اسے گوگل کا حق قرار دیا گیا ہے۔ مشہور ڈکشنری merrium webster کے مطابق بھی Google کا مطلب صرف سرچ انجن گوگل کے ذریعے معلومات کی تلاش ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -