سوشل میڈیا پر بھائی کے ایک پیغام نے ائیرہوسٹس بہن کی زندگی بچالی، درندوں کے چنگل سے چھڑالیا

سوشل میڈیا پر بھائی کے ایک پیغام نے ائیرہوسٹس بہن کی زندگی بچالی، درندوں کے ...
سوشل میڈیا پر بھائی کے ایک پیغام نے ائیرہوسٹس بہن کی زندگی بچالی، درندوں کے چنگل سے چھڑالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں کام کرنے والے ایک بھارتی شخص کی اپنے ملک کی وزیر خارجہ کو بھیجی گئی ایک ٹویٹ نے اس کی بہن کو انسانی سمگلروں کے پنجے سے چھڑا دیا۔
خبر رساں ادارے XPRESS کے مطابق 23 سالہ بھارتی خاتون ائیرہوسٹس بننے کا خواب لے کر متحدہ عرب امارات گئی تھی مگر وہاں اسے گھریلو ملازمہ کے کام پر لگادیا گیا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو اسے 10 دیگر لڑکیوں کے ساتھ نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا۔ خاتون نے کسی طرح اپنے بھائی دیو تمبولی سے رابطہ کیا جس نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے رابطہ کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے پریشان حال شخص کو جوابی ٹویٹ میں بتایا کہ جلد ہی متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفارتی عملہ اس سے رابطہ کرے گا۔ دریں اثناء اماراتی سیکیورٹی حکام کے ساتھ ملکر کارروائی کی گئی اور قیدی خواتین کو بازیاب کروالیا گیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے دوبارہ خود ٹویٹ کر کے مضطرب بھائی کو بتایا کہ اس کی بہن کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔ دیو تمبولی نے فوری ایکشن لینے پر اماراتی اور بھارتی حکام اور خصوصاً اپنی وزیر خارجہ کا بے پناہ شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -