پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات 31 اگست کو ہوں گے

پاکستان چیس فیڈریشن کے انتخابات 31 اگست کو ہوں گے

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی)31 اگست کو چیس فیڈریشن آف پاکستان (سی ایف پی) کے انتخابات کا انعقاد کرے گا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اعجاز چوہدری نے آئی پی سی کے ایڈیشنل سیکرٹری شعیب میر میمن کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے الیکشن کمشنر کی معاونت کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل حبیب شاہ اور پی ایس بی ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز محمد اعظم ڈار شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -