افغان انڈر19 ٹیم آج سے ملائیشیاء کا دورہ کرے گی

افغان انڈر19 ٹیم آج سے ملائیشیاء کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور ( نیٹ نیوز) افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج سے ملائیشیا کے دورہ کا آغاز کرے گی۔ دورہ کے دوران وہ 5 ممالک کی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی۔ افغان ٹیم اپنا پہلا میچ آج جمعہ کو کویت کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ کل ہفتے کو نیپال کے خلاف ، تیسرا میچ 31 اگست کو یو اے ای کے خلاف، چوتھا میچ یکم ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف جبکہ 5 واں اور آخری میچ تین ستمبر کو میزبان ملائیشیاکے خلاف کھیلے گی۔ یہ تمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 30 منٹ پر شروچ ہونگے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونگے۔