نووک جانکوچ کو اقوام متحدہ کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیاگیا

نووک جانکوچ کو اقوام متحدہ کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیاگیا

  

نیویارک( نیٹ نیوز )یونیسف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے حکام کے ہمراہ نیویارک میں تقریب کے دوران ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نواک جوکووچ 2011سے سربیا کے لیے یونیسف کے سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ اور اب وہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے دنیا بھر میں بچوں کی نشو ونما اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر ٹینس اسٹار جوکووچ نے بچوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی خواب کی تعبیر اور دنیا میں کچھ بننے کے لیے ہمت اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -