آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کا دوسرا مرحلہ ستمبر میں شروع ہوگا

آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کا دوسرا مرحلہ ستمبر میں شروع ہوگا

  

دبئی ( نیٹ نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر ا ہتمام کھیلے جانے والی آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کا اگلا مرحلہ ستمبر میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں نیدر لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ 8 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 سے 27 اکتوبر تک نمبیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ تیسرا میچ یو اے ای اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان 11 سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ افغانستان اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں کے مابین 21 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -