ایشین باکسنگ:پاکستانی باکسرزاپنی مہم جوئی کا آغازآج سے کرینگے

ایشین باکسنگ:پاکستانی باکسرزاپنی مہم جوئی کا آغازآج سے کرینگے

  

بنکاک( نیٹ نیوز) ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی باکسرزاپنی مہم جوئی کاآغازآج سے کرینگے ۔تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں جاری ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ میں اٹھائیس ممالک کے ایک سواٹھاسی باکسرزحصہ لے رہے ہیں، پاکستان کے آٹھ باکسرزبھی مختلف کٹیگریزمیں قسمت آزمائیں گے، اننچاس کلوگرام کٹیگری میں پاکستان کے محب اللہ آج شام کے مسری حسین کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔ پاکستان کے نادربلوچ، قادرخان، گل زیب، تنویراورارشد وسیم پہلے راؤنڈمیں بائی ملنے کی بدولت اگلیمرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ اکیاسی کلوگرام ویٹ کٹیگری میں اویس علی خان اوراکیانوے کلوگرام کٹیگری میں حسن محمود ہفتے کوایکشن میں نظرآئیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -