کنیریا کا فکسنگ کیس میں عائد تاحیات پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ

کنیریا کا فکسنگ کیس میں عائد تاحیات پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ

  

کراچی(آئی این پی) لیگ اسپنر دانش کنیریا نے خود پر فکسنگ کیس میں عائد تاحیات پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب جیل کی ہوا کھانے والوں کو دوسرا موقع مل سکتا ہے تو مجھے رعایت کیوں نہیں دی جارہی، جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو پھر کس بات کا اقرار اور ندامت ظاہر کروں، کرکٹ میری روزی روٹی ہے اور مجھے اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا مجھے امید ہے کہ اس حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق دانش کنیریا پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی عائد ہوئی جس کا اطلاق دنیا بھر پر ہوتا ہے،ان پر2009 میں ایسیکس کی جانب سے ڈرہم کے خلاف ایک پرو 40 میچ میں فکسنگ اور ساتھی کھلاڑیوں کو کرپشن پر اکسانے کاالزام عائد ہوا تھا۔ ہر فورم اور عدالت میں ان کی اپیل مسترد ہوئی تاہم دانش کنیریا اب بھی اپنی بے گناہی پر قائم اور سزا پر نظر ثانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -