رائل ون ڈے کپ،مائیکل کلنگر کی شاندار بیٹنگ،گلوسیسٹر شائر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

رائل ون ڈے کپ،مائیکل کلنگر کی شاندار بیٹنگ،گلوسیسٹر شائر سیمی فائنل میں ...

  

برسٹول ( نیٹ نیوز) مائیکل کلنگر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گلوسیسٹرشائر کی ٹیم 11 برس بعد رائل لندن ون ڈے کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے کوارٹر فائنل میں ہیمشائر کو 4 وکٹوں سے زیر کیا، گلوسیسٹرشائر نے 218 رنز کا ہدف 33 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، مائیکل کلنگر نے 87 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ایڈمز کی 97 اور سمتھ کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔ کلنگر کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ برسٹول میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں ہیمشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 34 اوورز میں 7 وکٹوں پر 217 رنز بنائے، ایڈمز نے 97 اور سمتھ نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں، جیمز فولر اور بنی ہوویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں گلوسیسٹرشائر نے مطلوبہ ہدف 33 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، کلنگر نے 87 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -