قومی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 30 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام فوجی فرٹیلائزر کمپنی اوپن نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 30 اگست سے 4 ستمبر تک سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 6 روزہ ایونٹ میں ملک بھر ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، مینز ڈبلز، گرلز سنگلز، ویمنز سنگلز، جونیئرز انڈر 18 بوائز اینڈ انڈر 14 بوائز کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر تین لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، شہزاد اختر علوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے اس ٹینس کے ایونٹ سے ملک میں کھیل کو فرو غ حاصل ہوگا۔