پاکستان کی دو ٹیمیں آئندہ ماہ برمودا باؤل ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پاکستان کی دو ٹیمیں آئندہ ماہ برمودا باؤل ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی دو ٹیمیں آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول برمودا باؤل ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ 26 ستمبر سے 10 اکتوبر تک، چنائی بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان برج فیڈریشن (پی بی ایف) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی فیم چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ویمن ٹیم نے ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کیا جبکہ پاکستانی سینئر ٹیم ڈورسی کپ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پی بی ایف کے سیکرٹری بلال گلزار نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ 10 ستمبر سے کراچی جمخانہ برج ہال میں شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -