نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں سری لنکاکا دورہ کریگی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں سری لنکاکا دورہ کریگی

  

ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں سال دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ برس فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ عالمی چیمپئن کینگروز اور کیویز کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گاکیوی ٹیم سری لنکا کے خلاف کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -