سنگا پور کوتکنیکی معاشی کساد بازاری کا خطرہ لا حق ہو گیا

سنگا پور کوتکنیکی معاشی کساد بازاری کا خطرہ لا حق ہو گیا

  

سنگاپور (اے پی پی) سنگا پور کوتکنیکی معاشی کساد بازاری کا خطرہ لا حق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سنگا پور میں صنعتی پیداواری عمل جولائی میں انتہائی سست روی کا شکار رہاجس سے سنگا پور کو تکنیکی معاشی کساد بازاری ’’ٹکنیکل ایکنامک ریسیشن‘‘کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔اس سال جولائی میں سنگا پور کی صنعتی پیداوار گذشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 6.1 فیصد کمی کا شکار ہوئی۔سنگا پور کا صنعتی سیکٹرمسلسل چھٹے ماہ گراوٹ میں ہے جس کو دور کرنے کے لئے سنگا پور کے سنٹرل بینک نے چند ماہ قبل مانیٹری پالیسی میں نرمی بھی کی ۔سنگا پور کا سروس سیکٹر بھی گراوٹ میں ہے۔

مزید :

کامرس -