سونے کی درآمدات میں 86فیصڈ سے زائد کی نمایاں کمی

سونے کی درآمدات میں 86فیصڈ سے زائد کی نمایاں کمی

  

 لاہور ( کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 86 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا ملکی حجم 578 کلو گرام تک کم ہو گیا جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران 4 ہزار 265 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 23.327 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا بل 177.131 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -