نیوزی لینڈ کو بھی کساد بازاری کا خطرہ لاحق ہوگیا

نیوزی لینڈ کو بھی کساد بازاری کا خطرہ لاحق ہوگیا

  

ویلنگٹن (اے پی پی) چین کی معاشی ترقی کی رفتار کم ہو جانے نے نیوزی لینڈ کی معشیت پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خزانہ بل انگلش نے کہا ہے کہ چین کی معیشت نے جنوب پیسیفک ممالک کی اقتصادیات پر منفی اثر چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو معمولی کساد بازاری کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور چین کی معاشی رفتار میں مزید گراوٹ اس خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ بل انگلش کے مطابق نیوزی لینڈ کی معشیت نے 2014ء میں 3.5 فیصد ترقی کی تھی اور رواں سال یہ رفتار کم ہو کر 2.0 سے 2.5 پر آگئی ہے۔

عالمی سطح پر ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نے بھی نیوزی لینڈ کی معیشت کو جھنجھوڑا ہے اور اس کو سات بلین ڈالر کا جھٹکا لگا ہے۔یاد رہے کہ چین نیوزی لینڈ کی دوسری بڑی برآمدی مارکیٹ اور نیوزی لینڈ سے ڈیری، زرعی اور تیار خوراک کا بڑا خریدار ہے۔

مزید :

کامرس -