ٹیکس ادا نہ کرنا ملکی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار

ٹیکس ادا نہ کرنا ملکی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر) ٹیکس ادا نہ کرنا ملکی بقا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل آبادی کا صرف اعشاریہ تین فیصد یعنی تقریبا پانچ لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں، جبکہ بھارت میں یہ شرح تین فیصد ہے۔ جس میں تقریبا سوا تین کروڑ افراد کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کی جاتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم جس طرح ٹیکس دینے سے کتراتی ہے، اگر یہی رجحان جاری رہا تو نہ صرف ملک دیوالئے کا شکار ہوگا بلکہ اس سے ملکی بقا کو بھی خطرات لاحق ہوں گے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برس سے ٹیکس جمع کرنے کی شرح میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا، تاہم ملکی اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید :

کامرس -