فلپائن میں دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں 5.6 فیصد اضافہ

فلپائن میں دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں 5.6 فیصد اضافہ

  

منیلا (اے پی پی) فلپائن نے کہا ہے کہ موجودہ سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔اقتصادی منصوبہ بندی کے سیکرٹری آرسینیوبلیساکان نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) اقتصادی شرح نمو میں اضافہ 5 فیصد رہا جبکہ سرکاری اخراجات کی شرح 1.7 فیصد تھی ۔ دوسری سہ ماہی(اپریل تا جون) کے دوران اس کی شرح 5.6 فیصد رہی تاہم سرکاری اخراجات بڑھ کر 3.9 فیصد رہے۔انھوں نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کے دوران سرکاری تعمیرات کی شرح 20 فیصد رہی جو کہ پہلی سہ ماہی میں 24 فیصد رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی شرح نمو کی حالیہ رپورٹ اس بات کی تصدیق ہے کہ چین اور دنیا بھر کی معیشت کو درپیش مسائل و بحرانوں کے اثرات سے فلپائنی معیشت محفوظ ہے۔

اور یہ کہ ہماری معیشت اور معاشی پالیسیاں اب بھی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

مزید :

کامرس -