میں نے کبھی بھی اپنی اولاد میں فرق روا نہیں رکھا، امیتابھ بچن

میں نے کبھی بھی اپنی اولاد میں فرق روا نہیں رکھا، امیتابھ بچن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اولاد میں فرق روا نہیں رکھا۔ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں ابھیشک بچن اور شویتا میں کبھی فرق نہیں کیا۔ دونوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا ہے۔ دونوں ہی ان کے جگر گوشے ہیں۔ بیٹا اور بیٹی دونوں ہی برابر ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان فرق روا رکھنا جہالت اور کم ظرفی ہے۔ والدین کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اس فرق کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں بہتری آ سکے۔ اداکار نے نئی فلم کے حوالے سے فی الحال تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید :

کلچر -