امان اللہ آج سے ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں پرفارم کرینگے

امان اللہ آج سے ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں پرفارم کرینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)لیجنڈ کامیڈین امان اللہ آج سے ریالٹو تھیٹرراولپنڈی میں شروع ہونے والے نئے ڈرامے’’شرارتی حسینہ‘‘میں پرفارم کریں گے۔اس سٹیج ڈرامہ میں زارا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔’’شرارتی حسینہ‘‘کے پروڈیوسر خرم چوہدری ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں ارم چوہدری،ثناء خان،کاجل خان اور شیناخان شامل ہیں۔یاد رہے کہ امان االہ عرصہ دراز بعد راولپنڈی میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔اس شہر میں ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔اس ڈرامہ میں کام کرنے والی پرفارمرز نے شائقین کی تفریح و طبع کے لئے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔

اس ڈرامہ کے پیش کار حبیب چوہدری ہیں۔

مزید :

کلچر -