فلم ’’منجھی ۔ دی ماؤنٹین مین‘‘ کی کامیابی محنت کا ثمر ہے، نواز الدین
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار نواز الدین نے کہا ہے کہ فلم ’’منجھی ۔ دی ماؤنٹین مین‘‘ کی کامیابی ان کی محنت کا ثمر ہے۔ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’منجھی ۔ دی ماؤنٹین مین‘‘ جس میں انہوں نے درشتی منجھی کا اہم کردار نبھایا ہے، میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد سراہا ہے۔