پاکستان فلم انڈسٹری میں موضوعاتی فلموں کا بحران شدت اختیار کر گیا

پاکستان فلم انڈسٹری میں موضوعاتی فلموں کا بحران شدت اختیار کر گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری میں موضوعاتی فلموں کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ایک دور تھا جب مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین اور دیگر اہم قومی مسائل پر فلمساز فلمیں بنایا کرتے تھے۔ اس سلسلے میں رائیٹر، ڈائریکٹر ریاض شاہد مرحوم کی فلمیں ’’یہ امن‘‘ ،شہید، زرقا اور دیگر فلمیں منظر عام پر آئیں۔اسی طرح فرنگی، ٹیپو سلطان، حیدر علی، سلطان صلاح الدین ایوبی اور قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے فلم ’’ خاک وخون‘‘ بنائی گئی ۔ اب ایک طویل عرصے سے ایسی فلمیں بنانے والے دنیا سے چلے گئے جبکہ جو چند پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایسی فلموں پر سرمایہ کاری کیلئے سرکاری سرپرستی ضروری ہے چونکہ فلم بنانے کیلئے وسیع سرمایہ اور دیگر وسائل درکار ہوتے ہیں جو آج کا فلمساز برداشت نہیں کر سکتا۔

فلم انڈسٹری میں موجود ایک طبقے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب وہ تعلیم یافتہ ڈائریکٹرز رائیٹرز ہی نہیں رہے جو ریسرچ کر کے ا یسی موضوعاتی فلمیں بناسکیں۔ لہذا عوام اب معیاری ، موضوعاتی فلموں سے محروم ہیں۔

مزید :

کلچر -