کترینہ کیف کی فلم ’’کل جس نے دیکھا‘‘ کی عکسبندی شروع

کترینہ کیف کی فلم ’’کل جس نے دیکھا‘‘ کی عکسبندی شروع
 کترینہ کیف کی فلم ’’کل جس نے دیکھا‘‘ کی عکسبندی شروع

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’کل جس نے دیکھا‘‘ کی عکسبندی شروع ہوگئی۔ فلم بندی کا آغاز لندن کے ایک مقام سے کیا گیا۔ فلم محبت کی کہانی ہے جس میں کترینہ اور سدھارتھ عمر کے مختلف حصوں میں دیکھائے جائیں گے۔ سدھارتھ کی کترینہ کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔ سدھارتھ کے مطابق فلم کی کہانی ایک ہلکی پھلکی منفرد لو سٹوری ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ماردھاڑ سے بھرپور اپنی فلم ’’برادرز‘‘ کی کامیابی سے بہت خوش ہیں اور اب فلم ’’کل جس نے دیکھا‘‘ کیلئے بے حد پرجوش ہیں شائقین اس کو بہت پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -