ماہ نورآج سے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی

ماہ نورآج سے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی
 ماہ نورآج سے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل وپرفارمرآج سے منرواتھیٹر میں شروع ہونے والے ڈرامہ’’سوہنے مکھڑے‘‘ میں پرفارم کریں گی۔اداکارہ و پرفارمر نے ڈرامہ کے لئے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کراوائے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے بتایا کہ منروا تھیٹر فیصل آباد میں میرے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے آتی ہے میں وہاں جب بھی پرفارم کرتی ہوں مجھے بہت داد ملتی ہے ۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نیا کرکے دکھاؤں ۔اس ڈرامہ میں میرے علاوہ کئی اور نامور فنکار کام کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نورنے بتایا کہ میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی میں نے ہمیشہ اپنے کام سے عزت پائی ہے ۔اس وقت میں فلم اور سٹیج دونوں میں کام کررہی ہوں ۔

مزید :

کلچر -