نجی کمپنی کا ’’پرسنل ٹریکنگ‘‘ کے نام سے آلہ متعارف کروانے کا اعلان

نجی کمپنی کا ’’پرسنل ٹریکنگ‘‘ کے نام سے آلہ متعارف کروانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) نجی کمپنی ’’ٹی پی ایل ٹریکر‘‘ نے ملک بھر میں کسی بھی شخص کے ذاتی محل وقوع کا پتہ چلانے (ذاتی کھوج لگانے) لگانے کے لئے ’’پرسنل ٹریکنگ‘‘ کے نام سے آلہ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جاری تفصیلات کے مطابق پی ٹی کسی بھی شخص کے محل وقوع سے آگاہی فراہم کرنے والا جدید ترین آلہ ہے جو استعمال کرنے والے کی نقل و حرکت کے بارے میں اس کے خاندان کو مطلع اور کسی بھی حادثے یا ناگہانی صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گا۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی ملک بھر میں اس حوالے سے دستیاب سب سے سمارٹ آلہ ہے جو جیب، بیگ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ بطور کی چین بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے اور کوئی بھی شخص اس کو باآسانی استعمال کر سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -