بھارت میں چوہوں کے کاٹنے سے 10دن کا بچہ جاں بحق

بھارت میں چوہوں کے کاٹنے سے 10دن کا بچہ جاں بحق
بھارت میں چوہوں کے کاٹنے سے 10دن کا بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (آئی این پی) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں چوہوں کے کاٹنے سے 10 دن کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گنٹور شہر میں پیش آیا جہاں مقامی سرکاری ہسپتال کے آئی سی یو میں17اگست کو پیدا ہونیوالا بچہ چوہوں کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا ، بچے کے چہرے اور جسم پر زخموں کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ کو مطلع کرنے کے باوجود سٹاف بروقت نہیں پہنچا جس کی وجہ سے بچے کو بچایا نہیں جا سکا۔ آندھرا پردیش کے وزیر صحت کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔