امریکی صدر اوباما نے جاپان سے جاسوسی کے معاملے پر معافی مانگ لی

امریکی صدر اوباما نے جاپان سے جاسوسی کے معاملے پر معافی مانگ لی
امریکی صدر اوباما نے جاپان سے جاسوسی کے معاملے پر معافی مانگ لی

  

واشنگٹن (آئی اےن پی) امریکہ کی جانب سے جاپانی حکام کی جاسوسی کی اطلاعات پر امریکی صدر اوباما نے جاپان سے معافی مانگ لی۔ عالمی مےڈےا کے مطابق امریکی حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدراوباما نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے سے ٹیلیفون پر بات کی، گفتگو میں اوباما نے جاسوسی اطلاعات پر جاپانی وزیراعظم سے معذرت کی۔

جاپانی وزیراعظم نے جاسوسی معاملات پر امریکی صدر سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات اتحادی ممالک کے تعلقات بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہیں، وکی لیکس نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کئی سالوں تک جاپانی حکام اور کمپنیوں کی جاسوسی کرتارہاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -