اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کیلئے ’’شاہین پاکستان ‘‘ایوارڈ

اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کیلئے ’’شاہین پاکستان ...

  

لاہور(پ ر)اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کو ’’شاہین پاکستان ‘‘ایوارڈ دیا گیا شاہین پاکستان ایوارڈ غیر معمولی کارنامہ انجام دینے والی شخصیات کودیاجاتاہیشرح خواندگی میں اضافہ کرنے اور اوپن یونیورسٹی کے لاہور ریجن کو پاکستان بھر میں طلبہ کے داخلوں کے حوالے سے سب سے بڑا ریجن بنانے اور مسلسل تین سال تک اس اعزاز کو برقرار رکھنے پرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لاہور رسول بخش بہرام کو یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں ’’شاہین پاکستان گولڈ میڈل‘‘ایوارڈ سے نوازا گیا۔’’ شاہین پاکستان گولڈ میڈل ‘‘ایوارڈ رسول بخش بہرام کو ایک پر وقار تقریب میں معروف ماہر تعلیم لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم سابق وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور اور وزیر اعظم پاکستان کے سیاسی مشیر قمر الزمان خان نے ایک پر وقار تقریب میں دیاجس میں مختلف شعبہ زندگی سے متعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ رسول بخش بہرام کو اس سے قبل ’’قائد اعظم گولڈ میڈل‘‘ اور میاں محمد شہباز شریف گولڈ میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بھی رسول بخش بہرام کو اپنے بہترین ریجنل ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔ اس کے علاوہ رسول بخش بہرام ہیومن رائٹس ایوارڈ سمیت سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی طرف سے 8سے زائد گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

واضح ہو کہ ’’شاہین پاکستان گولڈ میڈل ‘‘ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کسی مخصوص شعبے میں کوئی غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -