الخدمت فاؤنڈیشن کی ورکشاپ کا مقصد صلاحیتوں میں اضافہ کر نا ہے،کلثوم رانجھا

الخدمت فاؤنڈیشن کی ورکشاپ کا مقصد صلاحیتوں میں اضافہ کر نا ہے،کلثوم رانجھا

  

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری کلثوم رانجھا اور ڈپٹی سیکرٹری کلثوم عبداللہ نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔دورے کا مقصد گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں الخدمت وومن ونگ کی ضلعی ذمہ داران کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کر نا تھا ۔ٹریننگ ورکشاپ میں ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے الخدمت فاؤنڈیشن کے جاری پراجیکٹس پر ملٹی میڈیا پر یزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری کلثوم رانجھا نے کہ الخدمت وومن ونگ کے تحت ذمہ داران کی ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد ذمہ داران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ الخدمت وومن ونگ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خدمت خلق کا کام کرتی رہے ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت وومن ونگ الخدمت فاؤنڈیشن کے جاری پروگرامات میں سے کفالت یتامیٰ، تعلیم اور مواخات پروگرام میں تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی ضلعی ذمہ داران کا اعلان کیا گیا جس میں نسرین گیلانی کو گوجرانوالہ اور سائرہ شاہد کو سیالکوٹ الخدمت وومن ونگ کی ضلعی ذمہ دارمقرر کیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -