یو ایم ٹی کے زیراہتمام دو روزہ علم البشریات پر ورکشاپ

یو ایم ٹی کے زیراہتمام دو روزہ علم البشریات پر ورکشاپ

  

لاہور ( پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف ایڈوانس سٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی ۔جس کا بنیادی مقصدبشریات علم اور بشریاتی تحقیق و نظم و ضبط کے بارے میں عوام میں بیداری بڑھانے اور انسا نی و سماجی علوم کے طلبہ کو متعارف کرواناتھا۔یہ ورکشاپ امریکی تعلیمی فا ؤ نڈیشن کی گرانٹ کے تحت یو ایم ٹی سکول آف ایڈوانس سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر علی اسلام غوری نے منعقد کروائی۔ اس ورکشاپ کے مطابق علم البشریات کے مطالعہ نوح انسانی کے تنوع اور کژت کو سمجھنے کی ایک کوشش ہے۔بشریاتی منہج تحقیق تعلیم حاصل کرنے کا مقصد اس بات کو دونوں تقا بلی اور کلی دونوں نظریات سے دیکھنا اور پرکھنا ہے۔یو ایم ٹی میں ہونے والی ورکشاپ میں نیشنل اور انٹر نیشنل تعلیمی محققین ،طالب علموں ،پرو فیسرز سماجی پیشہ وروں،جس میں امریکہ سے جولی ڈے فلاور ،قائد اعظم یونیورسٹی آف اسلام آباد سے راؤ ندیم عالم، یو ایم ٹی کے سکول آف ایڈوانس سٹڈیز کے ڈائریکٹر اور پرو فیسرز ڈاکٹر امجد وحید، علی اسلام غوری، محمد آصف خان،ڈاکٹر حمیرہ احمد سمیت 80 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ دو دنوں میں سات سیشنز پر مشتمل تھی۔

، جس میں تعلیمی محققین نے بشریاتی علم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے علم البشریات کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی جس میں علم البشریات کا جائزہ، اس کی تاریخ اور ترقی،بنیادی تصورات اور علمالبشریات کی تحقیق اور طریقے شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -