فراڈ کے مقدمہ میں ملوث شوکت اللہ بنگش کے کیس کی سماعت آج ہوگی

فراڈ کے مقدمہ میں ملوث شوکت اللہ بنگش کے کیس کی سماعت آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں فراڈ کے مقدمہ میں ملوث شوکت اللہ بنگش کے کیس کی سماعت آج 28اگست کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا نے کا حکم دیا تھا۔پچھلی تاریخ پیشی پرسینیٹر سیف اللہ بنگش کے بیٹے کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت شروع ہوئی تونیب حکام کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شوکت اللہ بنگش پر قصرذوق لبرٹی کیس میں فراڈ کرنے کا الزام ہے،نیب نے 22ملزمان میں سے 19سے رقوم کی ادائیگی کرلی ہے جبکہ شوکت اللہ بنگش سے 22ملین روپے سے زائد رقم کی ریکوری کی گئی ہے ،عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جاتی ہے ،احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شوکت اللہ بنگش کو 28اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بجھوانے کا حکم دے دیا تھا ۔واضح رہے کہ شوکت اللہ بنگش کو 9اگست کو چنبہ ہاؤس سے گرفتارکیاگیاتھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -