کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزمان کے کیس کی سماعت آج ہوگی

کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزمان کے کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عابدحسین قریشی نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 3ملزمان کے کیس کی سماعت آج 28اگست کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے ملزمان کی جانب سے مقدمات سے فارغ کرنے کی اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو آج طلب کررکھا ہے ۔پچھلی سماعت پرعدالت میں اینٹی کرپشن نے جعل سازی کے الزام میں ملوث 3ملزمان سیف ڈویلپرنیازبیگ کے چیف اگزیکٹو سیف الملوک۔ پٹواری عزیزاحمد اور سٹینوگرافرمحمد ظفراقبال کے چالان عدالت میں پیش کئے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ سیف ڈویلپرنیاز بیگ پر الزام تھا کہ انہوں نے جعل سازی سے زمین ہتھیا لی ہے،عزیز پٹواری پر الزام تھا کہ اس نے جعل سازی سے زمین کسی دوسرے کو الاٹ کردی تھی جبکہ ظفراقبال سٹینوگرافر پر الزام تھا کہ اس نے واپڈا میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر عبدالرزاق کو 50ہزار سے محروم کردیا تھا تینوں تفتیش میں بے گناہ پائے گے ان کو کیس سے فارغ کردیا جائے جس پرعدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد اینٹی کرپشن کی رائے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کی استدعا کو مسترد کردیا تھا۔