منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد یعقوب انتقال کر گئے

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد یعقوب انتقال کر گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف ماہر تعلیم اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ،ماہر تعلیم ،عوامی تحریک کی مجلس شوریٰ کے بانی ممبر پروفیسر عابد یعقوب انتقال کر گئے۔ پروفیسر عابد یعقوب کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے شاگردوں،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پروفیسر عابد یعقوب کے انتقال پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نیک ،متقی ،پرہیز گار اور علم دوست انسان تھے۔تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور فروغ تعلیم کیلئے مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ان کے وصال سے ایک علم دوست شخصیت سے مرحوم ہوئے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کے پسماندگان کے نام پیغام میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ دریں اثناء منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین،ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور،بریگیڈیئر (ر)اقبال احمد خان، میجر(ر) سعید احمد، جی ایم ملک،احمد نواز انجم، سید امجد شاہ، شاہد لطیف، ایم نوراللہ، پاکستان عوامی تحریک،تحریک منہاج القرآن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے جملہ قائدین نے مرحوم کے وصال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن میں مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -