چین کے صدر کا دورہ امریکہ، صدارتی امیدواروں کی تنقید

چین کے صدر کا دورہ امریکہ، صدارتی امیدواروں کی تنقید

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریا میں ایک اہم ریپبلکن صدارتی امیدوار نے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ اور چین کی کرنسی کی قدر میں کمی کے پس منظر میں چینی صدر شی جن پنگ کے پہلے سرکاری دورہ امریکہ کے موقع پر ان کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق و سکونسن کے گورنر سکاٹ والکر نے صدر اوباما پر زور دیا ہے کہ آئندہ ماہ چینی صدر کا دورہ اور وائٹ ہاؤس میں عشائیہ منسوخ کر دیا جائے۔انھوں نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان پر کہا کہ چین کو دنیا میں دیگر لوگوں کی امریکہ کی قیادت کا احترام کرنا چاہئیے ۔اپنے بیان میں والکر نے چین کے بارے شکایات کی ایک فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کا بڑے پیمانے پر امریکہ پر سائبر حملہ، اس کا جنوبی چین میں فوجی تنصیبات قائم کرنا، اپنی معیشت میں مسلسل ریاستی مداخلت، عیسائیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو مسلسل تکلیف پہنچانے کے پس منظر میں صدر اوباما کو چاہئے کہ وہ یہ سرکاری دورہ منسوخ کردیں۔والکر کا یہ بیان ان کے مدمقابل ریپبلکن صف اول کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی تقلید ہے، جو چین اور میکسیکو کے خلاف مہم چلارہے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -