پنجاب یونیورسٹی کا بی اے ، بی ایس سی امتحانات کے تنائج کا اعلان ، طالبات بازی لے گئیں

پنجاب یونیورسٹی کا بی اے ، بی ایس سی امتحانات کے تنائج کا اعلان ، طالبات بازی ...

  

 لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سالانہ2015ء کے امتحانات کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز کر دیا گیا ہے۔طالبات نے میدان مار لیا بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات سال 2015ء میں ایک لاکھ 21ہزار 658 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں سے 48 ہزار 582 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس کے تحت بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات سال 2015ء میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 39.93 فیصد رہا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات سال 2015ء کے نتائج میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباو طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج سنٹر فار انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز الرازی ہال میں منعقد ہوگی۔اس موقع پرپنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران گیسٹ آف آنرہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ2015ء کے امتحانات میں بی ایس سی کی طالبہ عائشہ خان رول نمبر11079 نے699 نمبر حاصل کر کے اوور آل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ بی ایس سی کی طالبہ حفصہ رول نمبر39354 نے 695 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی کی طالبہ فصاحت فاطمہ رول نمبر11818 نے 675 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بی اے کی طالبہ رملہ طیب رول نمبر44505نے 674 نمبر لے کر بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ دوسری پوزیشن اظہر علی رول نمبر74111 نے 664 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اورام کلثوم رول نمبر25258 نے 656نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

صفحہ اول -