پنجاب ، 24گھنٹوں میں 616ٹریفک حادثات ،516شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 616ٹریفک حادثات ،516شدید زخمی

  

لا ہور (کرا ئم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 616ٹریفک حادثات میں516شدید زخمی ہوگئے ۔جن کو نزدیک کے ہسپتال میں پہنچایا گیا،جبکہ221افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران4 افراداپنی جان کی بازی ہارگئے ۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں278ڈرائیور ،13کم عمرڈرائیور، 357 مسافر اور 106پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ151ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 151 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد47 حادثات میں 61 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ46حادثات میں 48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل741متاثر ہونے والوں میں سے587مرد اور154خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں88افراد کی اوسط عمر18سال سے کم ،492فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور161زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں499موٹر سائیکلز،78آٹو رکشے،64موٹر کاریں،45مسافربس،16ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -