سبزہ زار ، 60سالہ شخص پراسر طور پر ہلاک
لاہور(کرا ئم سیل ) سبزہ زار میں 60سالہ شخص پراسر طور پر ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پورسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ سید پور کا رہائشی 60سالہ طالب سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک سڑک پر بے ہوش ہو کر گر گیا ۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال میں پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق بظاہر موت کی وجہ ہارٹ اٹیک لگتی ہے، تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔