ڈینگی سکواڈ کاجناح ہسپتال نرسنگ سکول ،ہاسٹل پرچھاپہ ،لاروا برآمد

ڈینگی سکواڈ کاجناح ہسپتال نرسنگ سکول ،ہاسٹل پرچھاپہ ،لاروا برآمد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈینگی سکواڈ نے جناح ہسپتال و نرسنگ سکول اور نرسنگ ہوسٹل میں چھاپہ مار کر ڈینگی لاروا برآمد کر لیا۔جس کے خلاف نرسنگ سکول کی پرنسپل،ہوسٹل وارڈن وڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے مقامی تھانے میں درخواست بھی جمع کروادی۔گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں ڈینگی سکواڈ نے جناح ہسپتال کے نرسنگ سکول ونرسنگ ہوسٹل کا دورہ کیا۔جہاں جگہ جگہ پانی اور جگہ جگہ ٹوٹے ہوئے برتنوں سے ڈینگی مچھروں کا لاروا برآمد کر لیا۔اس موقع پر دونوں مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔جس پر خواجہ عمران نذیر نے انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ انتظامیہ کی کوتاہی پر درخواست بھی دیں گے اوران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -