تحریک صراط مستقیم ستمبر میں اجتماعات ختم نبوت کا انعقاد کریگی

تحریک صراط مستقیم ستمبر میں اجتماعات ختم نبوت کا انعقاد کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرفآصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ستمبر میں ملک میں اجتماعاتِ ختم نبوت کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عقیدہ ختمِ نبوت کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے گا
اس سلسلہ میں لاہور میں اجتماعاتِ ختم نبوت کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اجتماعات میں زندگی کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں6ستمبر بعد نماز مغرب جامع مسجد رضائے مصطفےٰ باجہ لائن گڑھی شاہولاہور،7 ستمبر کو بعد از نماز عشاء جامع مسجد نور الاسلام سبزی منڈی ملتان چونگی لاہورمیں، 9 ستمبر کو جامع لا ل مسجد شاہ عالمی مارکیٹ لاہور ،11 ستمبر کو جامع مسجد الرحیم جاوید مارکیٹ اچھرہ لاہور ، 13 ستمبر بعد از نماز عشاء جامع مسجد عبدالرحمان حنفی بریلوی نیو شاہد پارک گلی نمبر 20 عقب پاکستان منٹ لاہور و دیگر جگہوں پراجتماعاتِ ختمِ نبوت ہوں گے اجلاس میں مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا سید محمد ابو بکر عمار، مولانا سید آصف علی شاہ ،مولانا حافظ محمد زوہیب،حافظ محمد سلیم و دیگر اراکین شریک تھے۔